Aey Sabz Gumbad Walay Manzoor Dua Karna

Category : | Language :

اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

اے نورِ خدا ﷺ آکر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آجانا
اے پردہ نشیں دل کے پردے میں رہا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا
امداد میری کرنے آ جانا رسول الله ﷺ
روشن میری تُربت کو اے نورِ خدا ﷺ کرنا
جب وقتِ نزع آۓ دیدار عطا کرنا

مجرم ہوں جہاں بھر کا، محشر میں بھرم رکھنا
رسوائے زمانہ ہوں، دامن میں چھپا لینا...
مقبول دعا میری محبوب خدا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا....

چہرے سے ضیاء پائی ان چاند ستاروں نے
اس در سے شفاء پائی دکھ درد کے ماروں نے
آتا ہے انہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا`
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

Download FilesMP3

Menu